اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امام خمینی اور رہبر انقلاب اسلامی کے افکار میں اسلامی مذاہب کی تقریب کے زیر عنوان کانفرنس کے سکریٹری نے کہا ہے کہ ایران کا صوبہ ’’مرکزی‘‘ امام خمینی کی جائے پیدائش اور بہت سارے فقہاء کا مسکن رہا ہے اور مقدس شہر قم سے ہمسائیگی کی وجہ سے بھی اس میں گہرا اسلامی تفکر پایا جاتا ہے۔
حجۃ الاسلام و المسلمین ایمانی مقدم نے ابنا کے نامہ نگار سے گفتگو میں کہا: امام خمینی انسی ٹیوٹ ۲۰۱۵ میں اراک میں تاسیس ہوا اور اس کی مدیریت بھی اس صوبہ میں ولی فقیہ کے نمائندے کے ہاتھ میں ہے۔ اس انسی ٹیوٹ میں ہم نے ایک سال کے اندر مختلف پروگرام منعقد کئے ہیں اور یہ طے پایا ہے کہ امام خمینی(رہ) کے افکار پر سالانہ ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا: چونکہ حالیہ سالوں میں عالم اسلام اختلافات، جنگوں اور تکفیری مظالم کا شکار ہے اسی وجہ سے امام خمینی انسٹی ٹیوٹ کی سب سے پہلی ترجیح اسلامی مذاہب کے درمیان تقریبی نظریہ کو قوی کرنا اور امام خمینی کے افکار میں اسلامی وحدت کو نمایاں کرنا ہے۔
صوبہ مرکزی کی یونیورسٹی میں نمائندہ ولی فقیہ کے دفتر کے عہدہدار نے ’’امام خمینی اور رہبر انقلاب اسلامی کے افکار میں اسلامی مذاہب کی تقریب‘‘ کے عنوان سے منعقد کی جانے والی کانفرنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: کانفرنس سے دو ماہ قبل تک ۱۸۰ مقالے ہمیں موصول ہوئے جنہیں جانچنے کے بعد ۲۱ مقالوں کو منتخب کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے درجات پانے والے مقالات کانفرنس میں پیش کئے جائیں گے جبکہ ان مقالات کو بعد میں چھپوایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲